امریکا میں 2 چھوٹے طیاروں میں تصادم،دو افراد ہلاک

99

واشنگٹن۔20فروری (اے پی پی):امریکی ریاست ایریزونا پر وسط فضا میں 2چھوٹے طیاروں میں تصادم سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا نے یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی ) کی ابتدائی معلومات کے حوا لے سے بتایا کہ گزشتہ روز کے مارانا ریجنل ایئر پورٹ کے رن وے 12 کے اوپر کی طرف جاتے ہوئے سیسنا 172ایس اور لنکیئر 360 ایم کے II آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے مارانا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں طیارے چھوٹے فکسڈ ونگ سنگل انجن والے طیارے تھے۔

مارانا پولیس ڈیپارٹمنٹ ہوائی اڈے پر جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ طیارے ٹکرانے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔