اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں فلیٹس بلیک منی سے خریدے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی الزامات کی سیاست کر رہی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست …
رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں فلیٹس بلیک منی سے خریدے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی الزامات کی سیاست کر رہی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ترقی اور کارکردگی پر مبنی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے موٹرویز کی تعمیر اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کے آغاز کے علاوہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے توانائی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھاری غیرملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور کئی غیر ملکی رہنماﺅں نے سرمایہ کاری کی غرض سے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر ان کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور عوام 2018ءکے انتخابات میں کارکردگی اور پالیسیوں کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ پاناما کیس کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا اور انہوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔








