واشنگٹن۔20فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔صحافیوں کےساتھ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2020 میں امریکا پہلے ہی چین کے ساتھ ایک عظیم تجارتی معاہدے پر راضی ہو چکا تھا اوراس حوالےسے ایک نیا معاہدہ بھی ممکن ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے ایک ماہ بعد اتحادیوں اور مخالفین پر یکساں طور پر …
چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔20فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔صحافیوں کےساتھ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2020 میں امریکا پہلے ہی چین کے ساتھ ایک عظیم تجارتی معاہدے پر راضی ہو چکا تھا اوراس حوالےسے ایک نیا معاہدہ بھی ممکن ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے ایک ماہ بعد اتحادیوں اور مخالفین پر یکساں طور پر بڑے پیمانے پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی جس میں چین کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کینیڈا ، میکسیکو اور یورپی یونین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
فروری کے آغاز میں امریکی صدر نے چین سے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر 10 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ تمام درآمد شدہ کاروں پر 25 فیصد ٹیرف اور ادیہ سازی کے شعبہ اور سیمی کنڈکٹرز پر اسی طرح یا اس سے زیادہ ڈیوٹی لگانے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں ۔
امریکی صدر نے ابتدائی طور پر تمام کینیڈین اور میکسیکو کی درآمدات پر 25 فیصد محصولات کا اعلان بھی کیا تاہم اس کے چند گھنٹے قبل ان کے نفاذ پہلے اصولی طور پریکم مارچ تک ایک ماہ کی مہلت دی گئی۔ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے سٹیل اور ایلومینیم پر نئے 25 فیصد ٹیرف لگانے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے ، جو 12 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔







