کویت سٹی ۔21فروری (اے پی پی):کویت اور امریکی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران 2 اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔العربیہ کے مطابق ۔ کویتی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مشق ڈیزرٹ آبزرور کے دوران 2 اہلکار سارجنٹ احمد فرحان اور سارجنٹ مساعد ضاحی صالح جاں بحق جبکہ اہلکاروں میں پورل انور رضوان اور کارپول مطلق مبارک زخمی ہیں ۔ کویتی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ …
مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران کویتی فوج کے دو اہلکار ہلاک
کویت سٹی ۔21فروری (اے پی پی):کویت اور امریکی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران 2 اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔العربیہ کے مطابق ۔ کویتی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مشق ڈیزرٹ آبزرور کے دوران 2 اہلکار سارجنٹ احمد فرحان اور سارجنٹ مساعد ضاحی صالح جاں بحق جبکہ اہلکاروں میں پورل انور رضوان اور کارپول مطلق مبارک زخمی ہیں ۔
کویتی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مشق ڈیزرٹ آبزرور4 کے دوران واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تیکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ الصباح کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم بدھ کی شام پیش آنے والے واقعہ کی وجوہ کا تعین کرے گی۔کویتی اور امریکی مشترکہ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان مشترکہ فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔









