ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے مادری زبانوں کے دن کے موقع پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کو عربی حروف تہجی پر مشتمل خصوصی فن پارے کا تحفہ دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں شاہ سلمان اکیڈمی برائے عربیک لینگویج کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ صالح الوشمی نے پینٹنگ حوالے کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ اقوام متحدہ …
سعودی عرب کا اقوام متحدہ کے دفتر کو عربی خطاطی کے فن پارے کا تحفہ
ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے مادری زبانوں کے دن کے موقع پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کو عربی حروف تہجی پر مشتمل خصوصی فن پارے کا تحفہ دیا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں شاہ سلمان اکیڈمی برائے عربیک لینگویج کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ صالح الوشمی نے پینٹنگ حوالے کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ایمبسڈر عبدالمحسن بن خثیلہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل تاییانا والوایا اور دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹرعبداللہ الوشمی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عربی زبان محض رابطے کا ہی ذریعہ نہیں بلکہ یہ ایک تہذیب و ثقافت کی علامت ہے جو نسلوں پر محیط ہے، یہ اقوام متحدہ اور کئی عالمی اداروں کی جانب سے منظور شدہ 6 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔
دریں اثنا سفیر عبدالمحسن بن خثیلہ نے عربی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ثقافتی تنوع اور رابطے کے حوالے سے عربی کا انتہائی اہم کردار ہے۔









