ترکیہ کو پائپ لائن کے ذریعے تیل کی برآمد کا طریقہ طے کرلیا ہے، عرا ق

بغدا د۔24فروری (اے پی پی):عراق نے کہا کہ عراق ۔ترکیہ پائپ لائن کے ذریعے تیل کی برآمد بحال کرنے کا طریقہ طے کر لیا ہے۔رائٹرزکے مطابق عراقی وزیر برائے تیل نے پیر کے روز کہا کہ کردستان کے نیم خودمختار علاقے سے تیل کی برآمدات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہو نے کا امکان ہے، بغداد اور اربیل کے درمیان تعلقات بہتر ہونے پر تقریباً دو سال سے جاری تنازع حل …

بغدا د۔24فروری (اے پی پی):عراق نے کہا کہ عراق ۔ترکیہ پائپ لائن کے ذریعے تیل کی برآمد بحال کرنے کا طریقہ طے کر لیا ہے۔رائٹرزکے مطابق عراقی وزیر برائے تیل نے پیر کے روز کہا کہ کردستان کے نیم خودمختار علاقے سے تیل کی برآمدات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہو نے کا امکان ہے، بغداد اور اربیل کے درمیان تعلقات بہتر ہونے پر تقریباً دو سال سے جاری تنازع حل ہو گیا ہے جس سے خام تیل کی برآمد میں خلل پیدا ہوا تھا۔

عراقی پارلیمنٹ نے دو فروری کو کردستان میں تیل کی نقل و حمل اور پیداواری اخراجات کے لیے 16 ڈالر فی بیرل کی شرح مقرر کرنے والی بجٹ ترمیم کی منظوری دی جس کے بعد عراقی وزیر برائے تیل کا یہ اعلان سامنے آیا ۔ترمیم کے تحت یہ بھی ضروری ہے کہ کے آر جی اپنے تیل کی پیداوار ریاست کے زیرِ انتظام سٹیٹ آئل مارکیٹنگ آرگنائزیشن (ایس او ایم او) کو منتقل کرے۔

مزید خبریں