دبئی۔26فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن یوگو ہمبرٹ اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 29 سالہ روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز …
ڈینیئل مدویدیف اور یوگوہمبرٹ اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
دبئی۔26فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن یوگو ہمبرٹ اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
29 سالہ روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ فرانسیسی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن یوگو ہمبرٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ بدھ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 29 سالہ روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو4-6 اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ڈینیئل مدویدیف کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی پیری کارڈ سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں فرانسیسی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن یوگو ہمبرٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں فرانسیسی کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن کا مقابلہ نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور سے ہوگا۔








