اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، گذشتہ تین ماہ کے دوران نیب کے پراسیکیوشن کی مجموعی کارکردگی 79 فیصد رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، گذشتہ تین ماہ کے دوران نیب کے پراسیکیوشن کی مجموعی کارکردگی 79 فیصد رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی 2017ءمیں پہلی سہ ماہی یکم جنوری سے 31 مارچ تک کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ڈویژن نیب کا اہم ڈویژن ہے جو نیب کے آپریشن ڈویژن اور تمام علاقائی بیوروز، انکوائریوں، انویسٹی گیشن کو قانون کے مطابق نمٹانے کے علاوہ قانونی مشورے فراہم کرنے کے ساتھ متعلقہ احتساب عدالتوں ، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں نیب کے مقدمات کی پیروی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں پراسیکیوشن ڈویژن میں تجربہ کار لیگل کنسلٹنٹس اور سپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر شہادتوں کو نمٹانے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے نتائج حوصلہ افزاءہیں۔








