سری لنکا کی ویمنز ٹیم آئندہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی

104
Sri Lanka Women's Team
Sri Lanka Women's Team

کولمبو۔26فروری (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی )کے اعلامیے کے مطابق سری لنکا کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 4 مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ میک لین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 7 مارچ کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 مارچ کو اسی مقام سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ڈے ہوں گے ۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد سری لنکن ویمنز ٹیم سنچورین پہنچے گی جہاں وہ میزبان کیوی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14مارچ کو ہیگلے اوول، سنچورین کے مقام پر کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16مارچ کو اسی مقام ہیگلے اوول، سنچورین میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18مارچ کو یونیورسٹی اوول،ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔