13.2 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںرمضان،صدارتِ امورِ دینیہ کی جانب سے رمضان المبارک قرآن کورس کا آغازاور...

رمضان،صدارتِ امورِ دینیہ کی جانب سے رمضان المبارک قرآن کورس کا آغازاور حرمین شریفین میں قرآنی منصوبے کا افتتاح

- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔26فروری (اے پی پی):مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی صدارتِ امورِ دینیہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی رمضان کے خصوصی قرآنی کورس کا انعقاد کر رہی ہے، جو تلاوت اور تدبر کے امتزاج کے ساتھ علم و ایمان کی روشنی پھیلانے کا ذریعہ ہوگا۔ اسی دوران حرمین شریفین سے ایک بڑے عالمی قرآنی منصوبے کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امورِ دینیہ کے صدر، شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے مطابق، یہ کورس قرآن کریم سے امت کے تعلق کو مضبوط کرنے اور اس کی معتدل ہدایات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک مبارک سلسلے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیڈر شپ حرمین شریفین میں قرآن کریم کی تعلیم کو خاص اہمیت دیتی ہے، کیونکہ یہ دلوں کو سنوارنے، زائرین کے وقت کو فائدہ مند بنانے اور ان کے علمی شعور میں اضافہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔یہ کورس امورِ دینیہ کی 1446 ہجری کی حکمتِ عملی کا ایک اہم جزو ہے، جس کا مقصد قرآن کریم کی تعلیم کو فروغ دینا، اس کے حفظ اور تجوید کو آسان بنانا، اور مسجد الحرام کے تعلیمی و علمی کردار کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

اس اقدام کے ذریعے معتمرین اور زائرین کی علمی تجربے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور طلبہ و طالبات کو اپنے تعلیمی سفر میں مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے دین، وطن اور معاشرے کی بہتر خدمت کر سکیں۔کورس کی نگرانی ماہر اساتذہ کریں گے، جو قرآن کی اعلیٰ اسناد رکھنے والے اور نبی اکرم ﷺ تک متصل سند قراءت کے حامل ہوں گے۔ یہ اساتذہ تلاوت کی اصلاح، مخارج کی درستگی، اور تجوید کے اصولوں کی تعلیم دیں گے۔

قرآنی حلقات میں قرآن کا حفظ، تلاوت، تفسیر، اور تجوید کی تعلیم دی جائے گی، جبکہ آن لائن قرآنی کلاسز کا بھی اہتمام ہوگا، تاکہ ہر وہ شخص جو قرآن سیکھنے کا خواہشمند ہو، اس سے مستفید ہو سکے۔ ان حلقات کو حرمین شریفین کے مختلف حصوں میں پھیلایا جائے گا تاکہ معتمرین اور زائرین آسانی سے ان میں شامل ہو کر قرآنی علوم حاصل کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566845

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں