اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے حال ہی میں عالمی شراکت داری کے معاہدہ ”اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ“ کے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ 70 سے زائد ممالک (بشمول ترقی یافتہ ممالک) کی عالمی شراکت …
حکومت نے عالمی شراکت داری کے معاہدہ ”اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ“ کے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے ہیں، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے حال ہی میں عالمی شراکت داری کے معاہدہ ”اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ“ کے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ 70 سے زائد ممالک (بشمول ترقی یافتہ ممالک) کی عالمی شراکت داری کا معاہدہ ہےِ، کوئی بھی ملک جو اس کی رکنیت کا ارادہ رکھتا ہو ایک خاص معیار پر پورا اترنے کے بعد دعوت پر رکنیت حاصل کر سکتا ہے اور ہمیں اس معیار کی 16میں سے 15شرائط پر پورا اترنے پر 7 دسمبر 2016ءکو اس پارٹنرشپ میں شمولیت کےلئے مدعو کیا گیا جو کہ ہماری حکومت کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔








