وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق غریب کسان اور صنعت دوست بجٹ دیا گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی ودفاع خواجہ آصف نے بجٹ 2017-18 کو عوام دوست اور ترقی پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق غریب کسان اور صنعت دوست بجٹ دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں بجٹ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یہ بجٹ اہم سنگ میل ثابت …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی ودفاع خواجہ آصف نے بجٹ 2017-18 کو عوام دوست اور ترقی پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق غریب کسان اور صنعت دوست بجٹ دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں بجٹ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یہ بجٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور معاشی ترقی کیلئے بجٹ میں تمام طبقات کو یکساں اہمیت دیتے ہوئے اقدامات کئے گئے ہیں۔بجلی کے بحران کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے نئے ڈیم بجلی پیدا کرنے کے مزید منصوبے لگانے کیلئے مناسب فنڈز کا مختص کئے گئے ہیں۔پاکستان کے دفاع کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر لحاظ سے بجٹ میں ضرورت کے مطابق فنڈز رکھے گئے ہیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تسلی بخش اضافہ کیا گیا ۔ریٹائرڈ افراد کی پنشن میں اضافی کے ساتھ ساتھ بہتر طریقے سے ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply