ریاض۔3مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کم بجٹ فضائی کمپنی فلائی ناس نے کیٹریون کمپنی کے ساتھ مسافروں میں 3 لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس نے کیٹرنگ سروس کی معروف کمپنی ’کیٹریون‘ کے ساتھ کیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس میں افطار کا ٹائم ہونے پرمسافروں کو افطار کرانے کا خصوصی اہتمام کیا …
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس کا کیٹرنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ،مسافروں میں 3 لاکھ افطار پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے

مزید خبریں
ریاض۔3مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کم بجٹ فضائی کمپنی فلائی ناس نے کیٹریون کمپنی کے ساتھ مسافروں میں 3 لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس نے کیٹرنگ سروس کی معروف کمپنی ’کیٹریون‘ کے ساتھ کیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس میں افطار کا ٹائم ہونے پرمسافروں کو افطار کرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
فلائی ناس کی جانب سے فھد الملحم جبکہ کیٹریون کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر راشد العرفج نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔واضح رہے سعودی عرب کی کم بجٹ فضائی کمپنی فلائی ناس میں دوران پرواز مسافروں کو مفت اشیائے خورونوش فراہم نہیں کی جاتیں۔








