وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا یونین کونسل روات میں عوامی اجتماع سے خطاب

مری ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب ملکی اقتصادی ترقی کو بھی ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں، پاکستان بہت جلد دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے، حکومت کے اقدام سے دہشت گردی …

مری ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب ملکی اقتصادی ترقی کو بھی ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں، پاکستان بہت جلد دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے، حکومت کے اقدام سے دہشت گردی کے واقعات میں 85فیصد کمی ہوئی ہے، ملک بھر میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑا جا رہاہے،پاکستان کے عوام گالی گلوچ اور بدتہذیبی کی سیاست کا جواب 2018ءکے عام انتخابات میں دیں گے اور محمد نواز شریف کو چوتھی بار بھی کامیاب کر کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کریں گے،کچھ جھوٹے لوگوں نے وزیراعظم کے ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوئے،جھوٹ کی سیاست کرنے والے عمران خان آج خود اعلیٰ عدلیہ میں جواب دیتے پھر رہے ہیں، نواز شریف کی جانب ایک انگلی اٹھے گی تو الزام لگانے والوں پر بھی انگلیاں اٹھیں گی۔ انہوں نے روات ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور اس میں زچہ بچہ سنٹر قائم کرنے، ہائی سکول روات کو ڈگری کالج بنانے، پانی کی کمی دور کرنے کےلئے 15واٹر بورنگ اور روات بھوربن میں چار نئی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا۔ وہ ہفتہ کو یہاں یونین کونسل روات میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں

مزید خبریں

Leave a Reply