ینگون ۔5مارچ (اے پی پی):میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق ملک کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی( ڈی ایم ایچ) نے بتایا کہ بدھ کی صبح 4بجکر 36 منٹ پر5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، زلزلے کا مرکز اییرواڈی ریجن کے نیوانگڈون قصبے کے جنوب مشرق میں تقریباً 6 میل …
میانمار میں 5.1 درجے شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
ینگون ۔5مارچ (اے پی پی):میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق ملک کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی( ڈی ایم ایچ) نے بتایا کہ بدھ کی صبح 4بجکر 36 منٹ پر5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،
زلزلے کا مرکز اییرواڈی ریجن کے نیوانگڈون قصبے کے جنوب مشرق میں تقریباً 6 میل کے فاصلے پر تھا جس کی گہرائی سطح زمین سے 10کلومیٹر نیچے تھی۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








