سعودی عرب،محکمہ پاسپورٹ کے اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 600 فیصلے جاری

ریاض۔5مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 600 فیصلے جاری کیے۔ اردو نیوز نے محکمہ پاسپورٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان فیصلوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ …

ریاض۔5مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 600 فیصلے جاری کیے۔ اردو نیوز نے محکمہ پاسپورٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان فیصلوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ اور کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روزگار اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا قانون شکنی ہے جبکہ ایسے افراد جو غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہوتے ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنا سنگین خلاف ورزی میں شمار کیا جاتا ہے۔