سٹیو سمتھ کا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

میلبورن۔5مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز سٹیو سمتھ نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )نے کہا ہے کہ سٹیو سمتھ نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 4 وکٹوں کی شکست کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری ریٹائرمنٹ کا بتایا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ …

میلبورن۔5مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز سٹیو سمتھ نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )نے کہا ہے کہ سٹیو سمتھ نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 4 وکٹوں کی شکست کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری ریٹائرمنٹ کا بتایا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز سٹیو سمتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔اس حوالے سے سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا ہے، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئر سب سے بڑی کامیابی ہے۔35 سالہ سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2027کی تیاری کریں، ٹیسٹ کرکٹ میرے لیے ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا منتظر ہوں، دورہ ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ ہوم سیریز کا منتظر ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ میں اس وقت کرکٹ میں بہت حصہ ڈال سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سٹیو سمتھ نے پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں کپتانی کی تھی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت سے شکست ہوئی۔سٹیو سمتھ نے 2010 میں لیگ سپنر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 170 ون ڈے میچوں 5800 رنز بنائے۔آسٹریلوی بیٹر نے اپنے کیریئر میں 12 سنچریاں، 35 نصف سنچریاں بنائیں جبکہ 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سٹیو سمتھ کو 116 ٹیسٹ،170 ون ڈے اور 67 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ سٹیوسمتھ 2015 اور 2023 میں آسٹریلیا کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والے سکواڈ کا حصہ تھے اور انہوں نے مائیکل کلارک کی ریٹائرمنٹ کے بعد 50 اوور کی ٹیم کی کپتانی سنبھالی۔ انہوں نے 64 میچوں میں آسٹریلیا کی قیادت کی، 32 جیتے اور 28 ہارے، چار بے نتیجہ رہے۔ انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے عبوری بنیادوں پر پیٹ کمنز کی جگہ کپتانی سنبھالی۔ پیٹ کمنز زخمی ہونے کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔

مزید خبریں