واشنگٹن۔6مارچ (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ یوکرین کے لیے مالی امداد پر نظر ثانی کر رہی ہے۔ تاس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے قومی سلامتی کونسل کے حوالے سے جو بتایا گیاہے کہ انہوں نے یوکرین کے لئے جو فنڈنگ روک دی تھی اس پر نظر ثانی کر رہے ہیں، جہاں تک انٹیلی …
یوکرین کے لیے مالی امداد پر نظر ثانی کر رہے ہیں، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن۔6مارچ (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ یوکرین کے لیے مالی امداد پر نظر ثانی کر رہی ہے۔ تاس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے قومی سلامتی کونسل کے حوالے سے جو بتایا گیاہے
کہ انہوں نے یوکرین کے لئے جو فنڈنگ روک دی تھی اس پر نظر ثانی کر رہے ہیں، جہاں تک انٹیلی جنس معاملات کا تعلق ہےاس بارے قومی سلامتی کونسل یا سی آئی اے بہتر بتاسکتے ہیں ۔ واضح رہے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے تصدیق کی تھی کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ تمام انٹیلی جنس شیئرنگ کو بالکل روک دیا ہے۔








