یوکرین کا امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ

کیف۔6مارچ (اے پی پی):یوکرین نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کئے جانے کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرین اور امریکی ٹیموں نے آنے والے مذاکرات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم آگے کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔ انہوں …

کیف۔6مارچ (اے پی پی):یوکرین نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کئے جانے کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرین اور امریکی ٹیموں نے آنے والے مذاکرات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم آگے کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی بات چیت کب اور کہاں ہوگی۔ یوکرین صدرنے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کو برسلز سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ امریکا نے بدھ کویوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو روک دینے کا اعلان کیا تھا ، اور کہا کہ یوکرین کی فوجی امداد بھی معطل کی جائے گی۔ ولادیمیرزیلنسکی نے بدھ کو جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک کال کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہم سب اپنے لوگوں کے لیے محفوظ مستقبل چاہتے ہیں، عارضی جنگ بندی نہیں، بلکہ ہمیشہ کے لیے جنگ کا خاتمہ۔ ہماری مربوط کوششوں اور امریکی قیادت کے ساتھ، یہ مکمل طور پر ممکن ہے ۔

یوکرینی صدر نے اس سے قبل منگل کو اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ وہ پائیدار امن کو قریب لانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں ، اور یہ کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چیزیں درست کرناچاہتے ہیں۔