اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کوبرآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو428.83ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.036فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو386.20ملین …
سعودی عرب کوبرآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ،درآمدات میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کوبرآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو428.83ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.036فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو386.20ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، جنوری میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو64.86ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجودسمبرمیں 60.54 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 57.97 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024 میں سعودی عرب کوبرآمدات سے کو710.29ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات پر2.171ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ مین 28.24فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر2.785ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔جنوری میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 364.69ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 310.43ملین ٖڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 388.81ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 4.492 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








