برلن ۔7مارچ (اے پی پی):جرمنی کے شہر برلن میں بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں سعودی پویلین ’سعودی سر زمین‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پویلین سیاحت اتھارٹی کے زیرِ انتظام تیسری مرتبہ برلن میں ہو رہی ہے جس میں سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے 45 سے زائد ادارے بھی شریک ہیں۔ جس کا مقصد شراکت داروں …
جرمنی میں سعودی پویلین سیاحوں کی توجہ کا مرکز

مزید خبریں
برلن ۔7مارچ (اے پی پی):جرمنی کے شہر برلن میں بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں سعودی پویلین ’سعودی سر زمین‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پویلین سیاحت اتھارٹی کے زیرِ انتظام تیسری مرتبہ برلن میں ہو رہی ہے جس میں سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے 45 سے زائد ادارے بھی شریک ہیں۔
جس کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ روابط قائم کرنا، نئی سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینا، سعودی سیاحت کی خصوصیات، اجزا اور مصنوعات کو اجاگر کرنا اور عالمی سیاحتی نقشے پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔سعودی پویلین نے سرگرمیوں کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے کیا جس میں سعودی عرب کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے روایتی رقص اور موسیقی کے لائیو پرفارمنس پیش کئے۔








