دمشق ۔7مارچ (اے پی پی):شام کے علاقے طرطوس میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر میں رات دس سے صبح دس بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق جمعرات کے روز مغربی شام میں معزول صدر بشار الاسد کے وفادار مسلح افراد کے حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 16 ارکان ہلاک ہو گئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ …
شام میں مسلح جھڑپیں، طرطوس، حمص اور اللاذقیہ میں کرفیو نافذ

مزید خبریں
دمشق ۔7مارچ (اے پی پی):شام کے علاقے طرطوس میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر میں رات دس سے صبح دس بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق جمعرات کے روز مغربی شام میں معزول صدر بشار الاسد کے وفادار مسلح افراد کے حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 16 ارکان ہلاک ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں علوی اکثریت والے علاقے میں کشیدگی کے پس منظر میں ہوئی ہیں۔ معزول صدر بشار الاسد کا تعلق اسی علاقے سے تھا۔اس کے علاوہ حمص میں بھی رات دس سے صبح آٹھ بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔








