چین رواں موسم خزاں میں تیانجن میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

بیجنگ۔7مارچ (اے پی پی):چین کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کا سربراہی اجلاس رواں موسم خزاں میں شمالی شہر تیانجن میں منعقد ہو گا۔ شنہوا کے مطابق یہ اعلان چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر جمعہ کو منعقدہ منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابیوں پر غور کرنے، مستقبل …

بیجنگ۔7مارچ (اے پی پی):چین کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کا سربراہی اجلاس رواں موسم خزاں میں شمالی شہر تیانجن میں منعقد ہو گا۔ شنہوا کے مطابق یہ اعلان چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر جمعہ کو منعقدہ منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابیوں پر غور کرنے، مستقبل کی منصوبہ بندی اور تعاون کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تیانجن سربراہی اجلاس میں اکٹھے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ایس سی او کو چین سے نیا سفر شروع کرنے اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی کمیونٹی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا ’’چین کا سال‘‘ ہے، چین ایس سی او کے صدر کے طور پر شنگھائی روح کو برقرار رکھنا:

ایس سی او آن دی موو‘‘ کے تھیم کے تحت رواں سال سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی اور عوامی شعبوں میں 100 سے زائد تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے یہ عہد کرتے ہوئے کہا کہ چین ایس سی او کی ترقی کے فروغ کے لئے اقدامات کرے گا۔ ■