امریکی صدر کے سٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کے فرمان پر دستخط

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کے فرمان پر دستخط کر دیئے۔ تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اے آئی اور کرپٹو کرنسی کے چیف ڈیوڈ سیکس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو بنانے کے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں ۔ انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ ریزرو کو وفاقی …

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کے فرمان پر دستخط کر دیئے۔ تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اے آئی اور کرپٹو کرنسی کے چیف ڈیوڈ سیکس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو بنانے کے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں ۔

انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ ریزرو کو وفاقی حکومت کی ملکیت والے بٹ کوائن کے ساتھ کیپٹلائز کیا جائے گا جسے فوجداری یا دیوانی اثاثوں کی ضبطگی کی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر ضبط کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سے ٹیکس دہندگان کو ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ اندازہ ہے کہ امریکی حکومت کے پاس تقریباً 200,000 بٹ کوائن ہیں؛ تاہم، اس کا مکمل آڈٹ کبھی نہیں ہوا ہے۔