نیپال میں ٹرک بے گھر افراد کی عارضی بستی میں جاگھسا، 3 افراد ہلاک

کھٹمنڈو۔7مارچ (اے پی پی):نیپال میں ٹرک بے قابو ہو کر بے گھر افراد کی عارضی بستی میں گھس گیا جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس رینج کھٹمنڈو نے بیان میں بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح 3 بجکر 40 منٹ پر ایک ٹرک بے قابو ہو کر شنکھرا پور میونسپلٹی میں گھس گیا جہاں 60 بے گھر افراد رہائش پذیر تھے ، ٹرک …

کھٹمنڈو۔7مارچ (اے پی پی):نیپال میں ٹرک بے قابو ہو کر بے گھر افراد کی عارضی بستی میں گھس گیا جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس رینج کھٹمنڈو نے بیان میں بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح 3 بجکر 40 منٹ پر ایک ٹرک بے قابو ہو کر شنکھرا پور میونسپلٹی میں گھس گیا جہاں 60 بے گھر افراد رہائش پذیر تھے ، ٹرک کی ٹکر سے 2 بچے اور ایک بزرگ شہری ہلا ک ہو گئے ۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔