ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز،جیلینا اوسٹاپنکو اور ایلن پیریزکا فاتحانہ آغاز

102

کیلیفورنیا۔7مارچ (اے پی پی):لٹویا کی نامور ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکو اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار ایلن پیریز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔

لٹویا کی نامور ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکو اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار ایلن پیریزنے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کےابتدائی میچ میں ڈینیئل روز کولنز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پرمشتمل امریکی جوڑی کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔

جمعہ کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں لٹویا کی نامور ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکو اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار ایلن پیریز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈینیئل روز کولنز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پرمشتمل امریکی جوڑی کو 1-6 اور 6-7(5-7)سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔