البانیہ، ٹک ٹاک پر ایک سال کے لئے پابندی عائد کرنے کی منظوری

137

تیرانہ۔7مارچ (اے پی پی):البانیہ میں کابینہ نے ٹک ٹاک پر ایک سال کے لئے پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی ۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق البانیہ کی کابینہ نے 12 ماہ کے لیے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البانوی حکومت کا کہناہے کہ میں ویڈیو شیئرنگ کے مقبول پلیٹ فارم خاص طور پر بچوں میں تشدد اور غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہے۔

وزیر تعلیم اوگرٹا مناسٹیرلیونے کہا کہ حکام والدین کے کنٹرول، عمر کی تصدیق اور درخواست میں البانوی زبان کو شامل کرنے جیسے فلٹرز لگانے کے لیے ٹک ٹاک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔وزیر نے کہا کہ حکام نے تقریباً 65,000 والدین کے ساتھ 1,300 ملاقاتیں کیں جنہوں نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم کو بند کرنے یا محدود کرنے کی سفارش کی اور اس کے حق میں تھے۔

کابینہ نے یہ کارروائی پچھلے سال اس وقت شروع کی جب نومبر میں ٹک ٹاک پر شروع ہونے والے ایک جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔گزشتہ سال دسمبر میں البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔