اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی وزارتی اجلاس ،سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کے مطالبات کو مسترد کرنے کی تجدید کردی

جدہ۔8مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی)کے ہنگامی وزارتی اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کے مطالبات کو مسترد کرنے کی تجدید کردی۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارتی اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں پائیدار امن کی ضرورت پر …

جدہ۔8مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی)کے ہنگامی وزارتی اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کے مطالبات کو مسترد کرنے کی تجدید کردی۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارتی اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے ذریعے ممالک کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقل اور جامع امن صرف ایک ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو اور جس کی سرحدیں چار جون 1967 والی ہوں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا کہ ان کا ملک امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام عرب اور اسلامی کوششوں کو تقویت دینے کی کوششوں کے ذریعے فلسطینی کاز کی حمایت ایسے ہی کرتا رہے گا جیسے اس نے 2023 اور 2024 میں بھی دو غیر معمولی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کیے ہیں۔

ان اجلاسوں کے نتیجے میں مملکت کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی نے امن کے حصول کے لیے سنجیدگی سے قدم اٹھایا اور امن کے حامی ممالک نےفلسطینی ریاست کو تسلیم کیا۔