18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر...

چین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر پزیرائی ، چینی میڈ یا

- Advertisement -

بیجنگ ۔8مارچ (اے پی پی):سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر پزیرائی ہوئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اس تناظر میں سی جی ٹی این کی جانب سے 44 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق 32 ہزار 266 جواب دہندگان نے اہم ممالک کی چین کی سفارتکاری کے اصولوں اور اقدامات کو وسیع پیمانے پر سراہا۔ سی جی ٹی این کے "چائنا فیوریبلٹی” عالمی سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان چین کو ایک کامیاب ملک کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس تناسب میں 4.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 77.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک قابل احترام ملک ہے اور اس رائے کے تناسب میں 1.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 87.2 فیصد نے چین کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں نمایاں اضافے کو تسلیم کیا اور رائے کے تناسب میں 8.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔

- Advertisement -

دو سالوں میں چین کو ایک پر کشش ملک کے طور پر ماننے والوں کی رائے کا تناسب 14.8 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 72.7 فیصد تک پہنچا ہے ۔سروے میں چین کے سفارتی نظریے اور طرز عمل کو عالمی جواب دہندگان کی جانب سے وسیع پیمانے پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ 87.6 فیصد جواب دہندگان نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشٹو ،عالمی ترقی کے فروغ اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی حمایت کی ۔ 90.3 فیصد نے گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کی تعریف کی اور تمام ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 91.3 فیصد نے گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کے حوالے سے اجتماعی امن ،ترقی، انصاف، جمہوریت اور تمام انسانیت کے لئے آزادی کی مشترکہ اقدار کے فروغ پر زور دیا ۔

یہ سروے سی جی ٹی این نے رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے تعاون سے "انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن آف چائنا ان دی نیو ایرا "کے ذریعے کیا جس میں عالمی جواب دہندگان سے رائے لی گئی جس میں "چائنا فیوریبلٹی” عالمی رائے عامہ سروے اور "گلوبل گورننس اینڈ انٹرنیشنل آرڈر” گلوبل سروے بھی شامل ہیں۔ جواب دہندگان کا تعلق امریکہ، برطانیہ، فرانس، اسپین اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ برازیل، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، مصر اور جنوبی افریقہ جیسے ترقی پذیر ممالک سے تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں