سعودی عرب کے قصیم ہیلتھ کلسٹر میں قرنیہ کی کامیاب پیوند کاری

ریاض۔10مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے قصیم ہیلتھ کلسٹر کی میڈیکل ٹیم نے قرنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی جو ہیلتھ کلسٹر اور کنگ خالد آئی سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے درمیان مشترکہ تعاون کا حصہ ہے۔ العربیہ اردو کےمطابق ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ مریضہ کو انفیکشن کے بعد بائیں آنکھ میں قرنیہ کے دھندلےپن کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس کی بصارت خرابی ہو گئی۔پیوند …

ریاض۔10مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے قصیم ہیلتھ کلسٹر کی میڈیکل ٹیم نے قرنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی جو ہیلتھ کلسٹر اور کنگ خالد آئی سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے درمیان مشترکہ تعاون کا حصہ ہے۔

العربیہ اردو کےمطابق ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ مریضہ کو انفیکشن کے بعد بائیں آنکھ میں قرنیہ کے دھندلےپن کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس کی بصارت خرابی ہو گئی۔پیوند کاری کے لیے آنکھ کے تفصیلی معائنےکے بعد طبی ٹیم نے سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ عمل 90 منٹ تک جاری رہا جس کے دوران ایک مکمل قرنیہ کی پیوندکاری کی گئی۔ مریضہ اب طبی نگرانی میں صحت یاب ہو رہی ہیں تاکہ بہترین نتائج کو یقینی بنایا جائے۔