سعودی عرب کے ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جدہ ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو جدہ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں، مختلف شعبوں مں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سلامتی اور …

جدہ ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو جدہ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں، مختلف شعبوں مں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان موجود تھے۔