نیویارک ۔11مارچ (اے پی پی):امریکی ریاست مسی سیپی میں طبی امداد کے لیے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسی سیپی کی میڈیسن کاؤنٹی میں ایک طبی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ متاثرین میں پائلٹ اور ہسپتال …
امریکا ، ریاست مسی سیپی میں طبی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک

مزید خبریں
نیویارک ۔11مارچ (اے پی پی):امریکی ریاست مسی سیپی میں طبی امداد کے لیے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسی سیپی کی میڈیسن کاؤنٹی میں ایک طبی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ متاثرین میں پائلٹ اور ہسپتال کے عملے کے 2افراد شامل ہیں۔یونیورسٹی آف مسی سیپی میڈیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے وقت جہاز میں کوئی مریض نہیں تھا۔میڈیسن کاؤنٹی شیرف کے حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرجنگل میں گرا تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔







