واشنگٹن ۔11مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ، گرین لینڈ کےعوام کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی حمایت کرتا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ٹرمپ کا یہ موقف ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں سامنے آیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ ان کا ملک گرین لینڈ کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے اقدامات جاری رکھے گا جیسا کہ دوسری …
ہم اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر کےآپ کو دولت مند بنا دیں گے ،امریکی صدر کی گرین لینڈ کےعوام کو پیش کش

مزید خبریں
واشنگٹن ۔11مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ، گرین لینڈ کےعوام کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی حمایت کرتا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ٹرمپ کا یہ موقف ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں سامنے آیا۔
انہوں نے باور کرایا کہ ان کا ملک گرین لینڈ کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے اقدامات جاری رکھے گا جیسا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کیا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ گرین لینڈ میں کام کے نئے مواقع پیدا کرنے اور وہاں کے لوگوں کو دولتمند بنانے کے لئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم گرین لینڈ کے مکینو ں کو دنیا میں عظیم ترین قوم کا حصہ بننے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اشارہ گرین لینڈ کے امریکا کے ساتھ ضم ہونے کی جانب تھا۔گرین لینڈ جزیرے کی آبادی 57 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ آبادی میں بہت سے لوگوں نے زور دیا ہے کہ وہ نہ امریکی اور نہ ڈنمارک کے شہری بننا چاہتے ہیں بلکہ صرف گرین لینڈ کے شہری بننا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گرین لینڈ 300 سال سے زیادہ عرصے تک ڈنمارک کی کالونی رہا جس کے بعد 1979 میں اسے خود مختاری حاصل ہو گئی، تاہم خارجہ اور دفاعی امور کوڈنمارک کے حکام کے زیر انتظام ہی رہنے دیا گیا۔البتہ 2009 سے گرین لینڈ کے قانون نے آزادی کی یک طرفہ کارروائی شروع کرنے کا موقع دیا۔ قانون میں مذکورہ ہے کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کی حکومتیں مذاکرات کریں تا کہ ایک معاہدے تک پہنچا جا سکے۔
اس معاہدے کو گرین لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظور ی کے بعد ریفرنڈم کے لئے پیش کیا جائے گا اور پھر ڈنمارک کی پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہو گی۔ٹرمپ ماضی میں کئی بار گرین لینڈ خریدنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔ وہ اسے امریکا کی سلامتی کے لئے اہم قرار دیتے ہیں، تاہم امریکی صدر کے اس موقف نے گرین لینڈ اور ڈنمارک دونوں کو ناراض کر دیا۔







