حسینہ واجد حکومت کے خاتمے میں اقوام متحدہ کے دباؤ کا دخل نہیں تھا، بنگلہ دیش آرمی

109
Chief of Army Staff of Bangladesh
Chief of Army Staff of Bangladesh

ڈھاکہ ۔11مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کی مسلح افواج نے اس امر کی تردید کی ہے کہ 15 سال وزیراعظم رہنے والی بیگم حسینہ واجد کی حکومت کی برخاستگی میں اقوام متحدہ کے کسی دباؤ کا کردار تھا۔

العربیہ اردو کے مطابق مسلح افواج نے اپنے جاری بیان میں اس امر کی تردید کی ہے کہ فوج کو گزشتہ سال ا یسا کوئی براہ راست انتباہ موصول ہوا۔ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ کے ریمارکس کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔