ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نےکہا کہ امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سعودی ولی عہد کی کوششیں یوکرین کو حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں۔ العربیہ اردو کےمطابق قصرِ سلام کے شاہی دفتر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور یوکرین کے بحران …
سعودی ولی عہد کی کوششیں ہمیں حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں ، یوکرینی صدر

مزید خبریں
ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نےکہا کہ امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سعودی ولی عہد کی کوششیں یوکرین کو حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں۔
العربیہ اردو کےمطابق قصرِ سلام کے شاہی دفتر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور یوکرین کے بحران کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ ان کا ملک یوکرین کا بحران حل کرنے اور امن تک پہنچنے کے لیے حالیہ کوششوں اور مساعی کی حمایت کا خواہاں ہے۔
ملاقات کے بعد یوکرین کےصدر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت تعمیری رہی۔ زیلنسکی نے سعودی عرب کی جانب سے ثالثی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یوکرین کی حمایت کی۔یوکرین کے صدر کے مطابق انھوں نے سعودی ولی عہد کے ساتھ خصوصی موضوعات اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی۔







