تہران ۔11مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہاہے کہ جوہری پروگرام کےمذاکرات کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کو ئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے امریکا کی طرف سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ فوکس بزنس نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ …
جوہری پروگرام کےمذاکرات کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کو ئی خط موصول نہیں ہوا، ایران

مزید خبریں
تہران ۔11مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہاہے کہ جوہری پروگرام کےمذاکرات کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کو ئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے امریکا کی طرف سے کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔
فوکس بزنس نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے ملک کی قیادت کو ایک خط بھیجا ہے جس کی اسماعیل باغائی نے تردید کی کہ ہمیں ایسا کو ئی خط موصول نہیں ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ "تاہم، ہم کسی ایسی مذاکراتی تجویز کو قبول نہیں کرتے جو ڈرانے دھمکانے پر مبنی ہو اور بنیادی طور پر اسے مذاکرات کے طور پر نہیں مانتے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال کی دھمکی کو بین الاقوامی قانون کے تحت "ممنوعہ اور مجرمانہ کارروائی” سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن دراصل ایران کو دھمکی دے رہا ہے۔







