جدہ ۔12مارچ (اے پی پی):امریکا اور یوکرین کے درمیان روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کا آغازجدہ میں ہوا ہے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی اور یوکرینی عہدیداروں نے مذاکرات کے بعد بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی معطلی ختم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ یوکرین نے اشارہ دیا کہ وہ روس کے ساتھ 30روزہ جنگ بندی …
امریکا اور یوکرین کے مابین روس کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز، 30 روزہ جنگ بندی پر متفق

مزید خبریں
جدہ ۔12مارچ (اے پی پی):امریکا اور یوکرین کے درمیان روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کا آغازجدہ میں ہوا ہے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی اور یوکرینی عہدیداروں نے مذاکرات کے بعد بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی معطلی ختم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ یوکرین نے اشارہ دیا کہ وہ روس کے ساتھ 30روزہ جنگ بندی کےلیے تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کریملن کو سیز فائر کی پیشکش سے آگاہ کرے گا۔واضح رہے یہ مذاکرت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہداہت پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العبیان کی موجود گی میں ہوئے ہیں۔
امریکا کی نمائندگی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر جبکہ یوکرین کی نمائندگی یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، یوکرین کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے کی۔







