واشنگٹن ۔12مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ٹیسلا" برانڈ کی ایک گاڑی خریدیں گے جس کو امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی بناتی ہے۔ اس کا مقصد مسک کی سپورٹ اور ان پر اعتماد کا اظاہر ہے۔العربیہ کے مطابق "ٹروتھ سوشل" ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے ریپبلکن حلقوں اور تمام امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک …
ایلون مسک کی حمایت میں ٹیسلاگاڑی خریدوں گا، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔12مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ٹیسلا” برانڈ کی ایک گاڑی خریدیں گے جس کو امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی بناتی ہے۔ اس کا مقصد مسک کی سپورٹ اور ان پر اعتماد کا اظاہر ہے۔العربیہ کے مطابق "ٹروتھ سوشل” ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے ریپبلکن حلقوں اور تمام امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک امریکا کی خاطر خطرات مول لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک شان دار کام کر رہے ہیں ! لیکن بائیں بازو کے جنونی شدت پسند جیسا کہ اکثر کرتے ہیں، وہ غیر قانونی طریقے سے سازش کے تحت ٹیسلا کے بائیکاٹ کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان لوگوں نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں میرے ساتھ بھی ایسا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کیا وہ کامیاب ہو سکے ؟ بہرحال ، میں کل صبح ایک نئی ٹیسلا گاڑی خریدوں گا تا کہ ایلون مسک کے لیے اعتماد کا اظہار کر سکوں جو واقعتا ایک عظیم امریکی ہیں ۔







