لبنان میں کار پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص شہید

82
Israeli airstrikes on car in Lebanon
Israeli airstrikes on car in Lebanon

بیروت ۔12مارچ (اے پی پی):لبنان کے ضلع صیدا میں ایک کار کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔العربیہ کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں رومین وادی دیر الزہرانی روڈ پر ایک کار پر حملہ کیا۔وزارت صحت عامہ کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے نے دیر الزہرانی روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 27 نومبر کو نافذ ہوا تھا اور اس میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ اسرائیل 60 دن کے بعد لبنانی سرزمین سے انخلا کرے گا۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کی آخری تاریخ 18 فروری تک بڑھا دی گئی تھی۔ اسرائیل نے معاہدے کی شرائط کی پاسداری نہیں کی کیونکہ اس کی افواج اب بھی جنوبی لبنان کے متعدد مقامات پر موجود ہیں۔