واشنگٹن۔12مارچ (اے پی پی):امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نےجاری مالی سال کے آخر تک حکومتی سرگرمیوں کے لئے فنڈنگ جاری رکھنے کے بل کی منظوری دے دی ۔ تاس کے مطا بق امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت 30 ستمبر کو ختم ہونے والے امریکی مالی سال کے اختتام تک وفاقی حکومت کی سرگرمیوں کے لئے فنڈز کی فراہمی جاری رکھی …
امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نےحکومتی سرگرمیوں کے لئے فنڈنگ جاری رکھنے کے بل کی منظوری دے دی

مزید خبریں
واشنگٹن۔12مارچ (اے پی پی):امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نےجاری مالی سال کے آخر تک حکومتی سرگرمیوں کے لئے فنڈنگ جاری رکھنے کے بل کی منظوری دے دی ۔ تاس کے مطا بق امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت 30 ستمبر کو ختم ہونے والے امریکی مالی سال کے اختتام تک وفاقی حکومت کی سرگرمیوں کے لئے فنڈز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ میں اب اس بل پر ووٹنگ ہوگی جس کے بعد یہ دستخط کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جائے گا، جو پہلے ہی اس کی حمایت کر چکے ہیں۔ دستاویز میں دفاعی اخراجات میں تقریباً 6 بلین ڈالر اور غیر دفاعی حکومتی پروگراموں کے لئے فنڈنگ میں تقریباً 13 بلین ڈالر کی کمی کی دفعات شامل ہیں۔ بل کی سینیٹ سے منظوری کے لئے 60 ووٹ درکا رہوں گے جس کے لئے ریپبلکنز کو کم از کم 9 ڈیموکریٹ ارکان کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ کانگریس کے پاس اس کی منظوری کے لئے ڈیڈ لائن 14مارچ ہے۔
دستاویز رات اس وقت تک منظور نہ ہونے کی صورت میں 14 مارچ کو شٹ ڈاؤن ہو جائے گا جس کے تحت متعدد سرکاری ادارے اور پروگرام فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے معطل کر دئے جائیں گے، لاکھوں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی عارضی طور پر روک دی جائے گی اور ان میں سے کئی کو بلا معاوضہ چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔







