کیف ۔13مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب میں امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہہم امریکا کی طرف سے دی جانے والی 30 روزہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
رائٹرز کے مطابق سعودی عرب میں امریکی اور یوکرینی حکام کے 30 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کے بعد منگل کو امریکہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ یوکرین کی فوجی مدد بحال کر رہا ہے اور انٹیلیجنس شیئرنگ بھی دوبارہ شروع کر رہا ہے۔
یوکرین صدر نےایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہوں اور میرے نزدیک یہ جنگ کے خاتمے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے اس موقع پر امریکہ کی جانب سے فوجی مدد بحال کیے جانے کے اقدام کو بھی مثبت قرار دیا۔