سعودی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ انتقال کرگئے

جدہ ۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی میں انتقال کرگئے۔ اخبار 24 کے مطابق عبدالرزاق خوجہ کو ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔ انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375 ہجری سے کیا۔بعدازاں 1381 ہجری میں عربی جریدہ ’الندوہ‘ میں ہیڈ لائنز کی خطاطی شروع کی۔ علاوہ ازیں ایک ریال سے لے کر 500 ریال …

جدہ ۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی میں انتقال کرگئے۔ اخبار 24 کے مطابق عبدالرزاق خوجہ کو ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔ انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375 ہجری سے کیا۔بعدازاں 1381 ہجری میں عربی جریدہ ’الندوہ‘ میں ہیڈ لائنز کی خطاطی شروع کی۔

علاوہ ازیں ایک ریال سے لے کر 500 ریال کے نوٹوں پر بھی ان کی ہی خطاطی ہے۔عبدالرزاق خوجہ نے صحافتی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ معروف سعودی جرائد سے ان کا تعلق رہا۔انہیں 2019 میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد کی جانب سے بہترین خطاطی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔