سرینگر ۔ 31 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی قیادت سے لیکر فوجی قیادت تک عملاً ایک فاشسٹ ملک بن چکا ہے اور اس کا جمہوری دعویٰ ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے ۔ انہوںنے کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان اور رواں برس نو …
جمہوریت کے دعوے مذاق ہیں، بھارت عملاً فاشسٹ ملک بن چکا ہے، سیدعلی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 31 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی قیادت سے لیکر فوجی قیادت تک عملاً ایک فاشسٹ ملک بن چکا ہے اور اس کا جمہوری دعویٰ ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے ۔ انہوںنے کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان اور رواں برس نو اپریل کو ایک کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے والے میجر لیتل گوگوئی کو اس مذموم اقدام پر سراہنے پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ راوت پوری طرف سے جن سنگھی ذہنیت رکھتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں کئی سینئرجرنیلوں کو بائی پاس کرکے فوجی سربراہ بنایا گیا ہے۔








