وینزویلا میں 2 ماہ کے دوران حکومت مخالف مظاہروں میں 60 افراد ہلاک،3 ہزار گرفتار، فوجی عدالتوں نے197 افراد کو قید کی سزا سنائی

کراکس ۔ 31 مئی (اے پی پی) وینزویلا میں 2 ماہ کے دوران حکومت مخالف مظاہروں میں 60 افراد ہلاک اور تقریبا3 ہزار افراد گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ فوجی عدالتوں نے197 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم اپریل کے بعد سے کئی مقامات پر پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور پانی کا استعمال کیا۔ منگل …

کراکس ۔ 31 مئی (اے پی پی) وینزویلا میں 2 ماہ کے دوران حکومت مخالف مظاہروں میں 60 افراد ہلاک اور تقریبا3 ہزار افراد گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ فوجی عدالتوں نے197 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم اپریل کے بعد سے کئی مقامات پر پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور پانی کا استعمال کیا۔ منگل کے روز بھی دارالحکومت کے مشرق میں تقریبا2 ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے ایک طالب علم آرٹورو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ احتجاج سے نہیں بلکہ اس حکومت سے تنگ ہیں۔

Leave a Reply