قاہرہ ۔14مارچ (اے پی پی):مصر میں 43 سالہ شہری نے 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنا دیا۔ العربیہ کے مطابق ایک غیر معمولی مصری شخص نے وسطی قاہرہ کے رمسیس ٹرین سٹیشن پر 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا۔ جمعرات کو 43 سالہ مصری اشرف کابونجا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے وفد کی موجودگی میں روزے کی حالت …
مصر، 43 سالہ شہری نے 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنا دیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج

مزید خبریں
قاہرہ ۔14مارچ (اے پی پی):مصر میں 43 سالہ شہری نے 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنا دیا۔ العربیہ کے مطابق ایک غیر معمولی مصری شخص نے وسطی قاہرہ کے رمسیس ٹرین سٹیشن پر 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا۔ جمعرات کو 43 سالہ مصری اشرف کابونجا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے وفد کی موجودگی میں روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر دنیا کے مضبوط ترین انسان ہونے کے لیے گنیز بک میں ریکارڈ درج کرا دیا۔
اشرف کابونجا نے بتایا کہ اس نے مسلسل چھٹی بار دنیا کا مضبوط ترین انسان بننے کا خواب دیکھا تھا تاکہ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوں جائیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس ٹیسٹ کو 3 مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا اور وہ ان تمام میں کامیاب ہوگئے۔
مصری شہری اشرف کابونجا نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ اپنی صحت کو برقرار رکھنے اور اپنے خواب کو حاصل کرنے کے لیے اپنی اچھی غذائیت کو برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے رمضان کے مہینے میں ٹرین کھینچنے کا فیصلہ کیا تاکہ روزے کی حالت میں اور بغیر کھانا کھائے اپنے خواب کو حاصل کیا جا سکے اور دنیا کا مضبوط ترین انسان بنا جا سکے۔







