امریکی عدالت کا سٹاربَکس کو جُھلسنے والے ڈیلیوری بوائے کو 5 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم

واشنگٹن۔16مارچ (اے پی پی):امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے معروف کافی کمپنی سٹاربکس کو پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ رقم ایک ڈیلیوری بوائے مائیکل گارشیا کو ادا کی جائے گی جو سٹاربکس کا فوڈ پیکج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گئے تھے۔ یہ حادثہ آٹھ فروری 2020 کو اس وقت …

واشنگٹن۔16مارچ (اے پی پی):امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے معروف کافی کمپنی سٹاربکس کو پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ رقم ایک ڈیلیوری بوائے مائیکل گارشیا کو ادا کی جائے گی جو سٹاربکس کا فوڈ پیکج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گئے تھے۔

یہ حادثہ آٹھ فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک سٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق سٹاربکس کی آٹومیٹک کافی مشین گرم مشروبات کو کنستر میں اچھی طرح سے پیک کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثے کی وجہ سے مائیکل گارشیا کا جسم تیسرے درجے تک جل گیا تھا، ان کا اعصابی نظام بری طرح سے متاثر ہوا تھا اور اس کا جسم بری طرح سے بگڑ گیا تھا۔