سعودی عرب کی صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمود کے قافلے پر حملے کی مذمت

ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمود کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے جاری اعلامیہ میں صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتے …

ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمود کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے جاری اعلامیہ میں صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتے ہیں۔ملک میں امن و امان قائم کرنے اور استحکام لانے کے لیے ہم صومالیہ کی حکومت کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔