واشنگٹن ۔24مارچ (اے پی پی):امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس 27مارچ کو گرین لینڈ کا دورہ کریں گی۔عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جاری بیان میں اعلان کیا ہے امریکی نائب صدر کی اہلیہ اگلے ہفتے ایک خودمختار ڈچ علاقے گرین لینڈ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ بیان کے مطابق وینس اپنے بیٹے اور ایک امریکی وفد کے ہمراہ جمعرات سے ہفتہ تک گرین …
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس 27مارچ کو گرین لینڈ کا دورہ کریں گی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔24مارچ (اے پی پی):امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس 27مارچ کو گرین لینڈ کا دورہ کریں گی۔عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جاری بیان میں اعلان کیا ہے امریکی نائب صدر کی اہلیہ اگلے ہفتے ایک خودمختار ڈچ علاقے گرین لینڈ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
بیان کے مطابق وینس اپنے بیٹے اور ایک امریکی وفد کے ہمراہ جمعرات سے ہفتہ تک گرین لینڈ کا دورہ کریں گی، وہ تاریخی مقامات کا معائنہ کرنے گرین لینڈ کے ورثے کے بارے میں جاننے اور قومی سلیج ڈاگ ریس دیکھنے کے لیے یہ دورہ کر رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مسز وینس اور ان کے ساتھ آنے والا وفد اس اہم دوڑ کی پیروی کرنے اور گرین لینڈ کی ثقافت اور اتحاد کا جشن منانے پر خوش ہے۔








