سعودی لڑاکا طیاروں کی امریکی مشق ’’ ریڈ فلیگ‘‘ میں شرکت اختتام پذیر

ریاض ۔24مارچ (اے پی پی):سعودی فضائیہ نے "ریڈ فلیگ 2025" مشق میں شرکت کامیابی سے مکمل کرلی۔ العربیہ کے مطابق یہ مشق امریکہ کے نلس ایئر بیس پر کی گئی تھی۔ اس میں تمام فضائی، تکنیکی اور سپورٹ سسٹم کے عملے کی موجودگی رہی۔ "ٹائفون" ایئر کرافٹ سسٹم کی نمائندگی بھی کی گئی ۔ اس مشق میں کئی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شرکت کی ہے۔یہ مشق، جس میں سعودی …

ریاض ۔24مارچ (اے پی پی):سعودی فضائیہ نے "ریڈ فلیگ 2025” مشق میں شرکت کامیابی سے مکمل کرلی۔ العربیہ کے مطابق یہ مشق امریکہ کے نلس ایئر بیس پر کی گئی تھی۔ اس میں تمام فضائی، تکنیکی اور سپورٹ سسٹم کے عملے کی موجودگی رہی۔

"ٹائفون” ایئر کرافٹ سسٹم کی نمائندگی بھی کی گئی ۔ اس مشق میں کئی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شرکت کی ہے۔یہ مشق، جس میں سعودی افواج اپنے تمام فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کے ساتھ ٹائفون ایئر کرافٹ سسٹم کے ساتھ حصہ لیتی ہیں، تیاری اور جنگی کارکردگی کی سطح کو بڑھاتی ہے۔

مشق میں مشترکہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے آپریشنل مطابقت حاصل کرنے کی کوششوں کو مربوط کیا جاتا ہے۔عودی فضائیہ کے گروپ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ خالد النتیفی نے تصدیق کی ہے کہ اس مشق کو امریکہ کی اہم ترین مشقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشق میں حصہ لینے والی سعودی افواج کے ارکان کی تیاری اور جنگی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس مشق میں مختلف پروازیں دیکھنے میں آئیں جن میں خاص طور پر دفاعی اور جارحانہ جوابی کارروائیوں کی مشق کی گئی۔ اس طرح قریبی فضائی مدد اور جنگی تلاش اور بچاؤ کی مشق کی گئی۔