امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، یوکرین وزیر دفاع

133
Ukraine
Ukraine

ریاض ۔24مارچ (اے پی پی):یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت کا تازہ ترین دور نتیجہ خیزرہی ہے۔عرب نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا’ ہم نے امریکی ٹیم کے ساتھ بات چیت مکمل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بات چیت نتیجہ خیز تھی۔ ہم نے توانائی سمیت اہم نکات پر بات کی۔ یوکرین منصفانہ اور پائیدار امن کے اپنے مقصد کو ’حقیقت‘ بنانے کےلیے کام کر رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس ہونے والی بات چیت میں توانائی کی تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کی تجاویز پر بات کی گئی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تین سالہ جنگ کے خامتے کےلیے سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات، جو پیر کو امریکی اور روسی وفود کے درمیان باضابطہ بات چیت سے پہلے ہوئی، ایک ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے مہلک ترین تنازعے کے خاتمے کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔